بشار الاسد حکومت کے خاتمے کا 1سال مکمل ،شام میں سڑکوں پرجشن
دمشق (اے ایف پی)شام میں گزشتہ روز ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے تاکہ صدر احمد الشرع کی قیادت میں ایک سال قبل بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا جشن منائیں۔۔۔
اس موقع پر عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا، لوگ شامی جھنڈے لہرا رہے تھے جبکہ مساجد سے دعائیہ تقریبات نشر ہوئیں ،شامی صدر نے شہریوں پر زور دیا کہ ملک کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے متحد ہوں۔ واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں الشرع کی جماعت نے دمشق پر قبضہ کیا، جس سے 14 سالہ جنگ اور 50 سال سے زائد الاسد خاندان کی حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔