مقبوضہ کشمیر:نابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والد کو 3سال قید
سرینگر (دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے سپیشل موبائل مجسٹریٹ شبیر احمد ملک نے مشتاق احمد کو اپنے نابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر تین سال قید اور 25 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔۔۔
عدالت نے والد سے دو لاکھ روپے کا سکیورٹی بانڈ بھی مانگا اور بیٹے کو صرف انتباہ دیا، کیونکہ کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ عدالت نے سکولوں میں بیداری مہم چلانے کا حکم بھی دیا۔ واضح رہے گزشتہ پانچ برس میں کشمیر میں تقریباً پانچ ہزار افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے ۔