امریکی وزیر خارجہ کی مودی کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت
نئی دہلی(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیراعظم مودی کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دیدی۔
بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور کے مطابق یہ دعوت صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی۔ مارکو روبیو نے نئی دہلی میں مودی سے ملاقات کے دوران انہیں امریکا آنے کی دعوت دی۔ مبصرین کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔