نیو یارک میں جوہری عدم پھیلاؤ مذاکرات ناکام

نیو یارک میں جوہری عدم پھیلاؤ مذاکرات ناکام

ایران، شمالی کوریا اور بڑی جوہری طاقتوں کے حوالے سے اختلافات برقرار اتفاق رائے مزید مشکل،عالمی سطح پر اسلحہ کی نئی دوڑ کے خدشات :ماہرین

اقوام متحدہ(اے ایف پی)نیو یارک میں ہونیوالے جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ بارے مذاکرات چار ہفتوں کی بات چیت کے باوجود کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ۔ کانفرنس کے صدر ویتنام کے نمائندے دو ہنگ ویت نے اعلان کیا کہ شرکا حتمی دستاویز کی منظوری دینے میں ناکام رہے ۔ ماہرین کے مطابق مذاکرات میں ایران، شمالی کوریا اور بڑی جوہری طاقتوں بارے اختلافات برقرار رہے ۔ مسودہ قرارداد میں متعدد نکات حذف یا نرم کر دیئے گئے تھے جس سے اتفاق رائے مزید مشکل ہوگیا۔ مسلسل ناکامیوں پرجوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ، عالمی سطح پر اسلحہ کی نئی دوڑ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں