معاشی مشکلات، 27ممالک کا مدد کیلئے ورلڈبینک سے رجوع
یہ27ممالک ہنگامی مالیاتی نظام تک رسائی رکھنے والے 101ممالک میں شامل ورلڈ بینک کا تبصرے سے گریز ،عالمی بینک 20سے 25ارب ڈالر تک رسائی دیگا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات کے باعث 27 ممالک نے مدد کیلئے عالمی بینک سے رجوع کرلیا۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ 27 ممالک ان 101 ممالک کا حصہ ہیں جنہیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے ۔دستاویز میں ان ممالک کا نام نہیں دیا گیا، نہ ہی درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آسکی ہے ۔ ورلڈ بینک نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے ۔عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالر کی فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔