سپیس ایکس کا سٹارشپ ٹیسٹ کامیاب، بحرِ ہند میں محفوظ لینڈنگ

سپیس ایکس کا سٹارشپ ٹیسٹ  کامیاب، بحرِ ہند میں محفوظ لینڈنگ

جنوبی پیڈری آئی لینڈ(اے ایف پی)ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے سٹارشپ خلائی جہاز نے آزمائشی پرواز کے بعد بحرِ ہند میں محفوظ لینڈنگ کی۔

 کمپنی کے مطابق بھاری راکٹ نے خلا میں پرواز کی اور مختلف تکنیکی مراحل مکمل کیے ۔ دورانِ پرواز کچھ معمولی تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں تاہم مشن مجموعی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سٹارشپ نے 22 فرضی سیٹلائٹس بھی چھوڑے ۔ سپر ہیوی بوسٹر خلیج میکسیکو میں گرا۔ ایلون مسک نے سٹارشپ ٹیسٹ کو انسانیت کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں