روس کے زیر قبضہ شہر میں یوکرینی حملہ ، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

روس کے زیر قبضہ شہر میں یوکرینی حملہ ، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

درجنوں افراد زخمی ، کئی ملبے تلے دبے موجود،پیوٹن نے جوابی حملے کا حکم دیدیا یوکرینی ڈرون حملے کے بعد روسی آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی،متعدافراددزخمی

ماسکو(اے ایف پی)مشرقی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر سٹاروبلسک میں یوکرینی ڈرون حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ درجنوں افراد زخمی اور کئی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کالج کی ہاسٹل عمارت کو نشانہ  بنایا گیا، 48 افراد متاثر ہوئے ۔ روسی صدر پیوٹن نے جوابی کارروائی کی ہدایت کر دی ۔روسی ایمرجنسی وزارت کے مطابق متعدد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔علاوہ ازیں روس کے جنوبی بندرگاہی شہر نووروسیسک میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملے میں متعددافراد زخمی ہوگئے ۔ ڈرون کے ٹکڑے فیول ٹرمینل کے مقام پر بھی گرے ۔ نووروسیسک روس کی خام تیل برآمدات کا اہم مرکز ہے جہاں سے ملک کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں