بنگلہ دیش :خسرہ وبا ،15مارچ سے ابتک 512 بچے جاں بحق

 بنگلہ دیش :خسرہ وبا ،15مارچ سے ابتک 512 بچے جاں بحق

ڈھاکہ کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ، آئی سی یو بیڈز کی قلت ،ایمرجنسی نافذ

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں خسرہ کی خطرناک وبا سے 15 مارچ سے ابتک 512 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جسکے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات ہوئیں۔ ڈھاکہ کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آئی سی یو بیڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ یونیسیف کے مطابق 2024 کی سیاسی بدامنی کے دوران ویکسی نیشن متاثر ہونے سے لاکھوں بچے غیر محفوظ رہ گئے ۔ حکومت نے 1کروڑ80لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے تاہم مکمل نتائج آنے میں وقت لگے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں