10 ممالک ایبولا وائرس کے خطرے سے دوچار:افریقی یونین

 10 ممالک ایبولا وائرس کے خطرے سے دوچار:افریقی یونین

خطرے سے دوچار ممالک میں جنوبی سوڈان، ایتھوپیا اور تنزانیہ بھی شامل

ادیس ابابا(اے ایف پی)افریقی یونین کے ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا کے علاوہ مزید 10 افریقی ممالک ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ افریقہ سنٹر ز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سربراہ ژاں کاسیا کا کہنا ہے کہ خطرے سے دوچار ممالک میں انگولا، برونڈی، وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو، ایتھوپیا، کینیا، روانڈا، جنوبی سوڈان، تنزانیہ اور زیمبیا شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اور نگرانی کا نظام مزید موثر بنایا جائے ۔یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے مزید تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق عوامی آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت نے بھی کانگو میں ایبولا کے خطرے کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں