امریکی ریاست ہوائی میں 6 شدت کا زلزلہ

 امریکی ریاست ہوائی  میں 6 شدت کا زلزلہ

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی ریاست ہوائی میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوائی کے مرکزی جزیرے ہوناؤناو ناپوپو کے جنوب میں 12 کلومیٹر دور اور 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔نیشنل سونامی وارننگ سنٹر نے واضح کیا ہے کہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں