چین :کوئلے کی کان میں دھماکا،90 مزدور ہلاک

 چین :کوئلے کی کان میں  دھماکا،90 مزدور ہلاک

بیجنگ(اے ایف پی)شمالی چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 90 مزدور ہلاک ہوگئے ، یہ حادثہ گزشتہ 17 برس کا بدترین کان کنی سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ کے وقت 247 مزدور کان کے اندر موجود تھے ۔ بیشتر کو ہفتے کی صبح تک باہر نکال لیا گیا تاہم کئی جان کی بازی ہار گئے ۔ کئی لاپتا افراد کی تلاش جاری رہی۔ اس سے قبل 2009 میں چین میں کان دھماکے میں 108 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں