بھارت:رواں ماہ پٹرولیم نرخوں میں تیسرا اضافہ،لٹر پٹرول 99روپے 51پیسے کا ہو گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں رواں ماہ پٹرولیم قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔
سرکاری ایندھن کمپنیوں کے مطابق نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 87 پیسے اضافے کے بعد 99 روپے 51 پیسے لٹر جبکہ ڈیزل 91 پیسے مہنگا ہو کر 92 روپے 49 پیسے لٹرہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایران جنگ سے پیدا ہونیوالے دباؤ پریہ فیصلہ کیا گیا۔