گرین کارڈ درخواستیں اب اپنے ملک سے جمع کرانا لازمی:ٹرمپ انتظامیہ

گرین کارڈ درخواستیں اب اپنے ملک  سے جمع کرانا لازمی:ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گرین کارڈ کے خواہشمند غیر ملکی اب درخواستیں صرف اپنے آبائی ممالک سے ہی جمع کروا سکیں گے۔

 امریکی امیگریشن حکام کے مطابق جو افراد امریکا میں عارضی ویزوں پر ہیں انہیں استثنائی حالات کے علاوہ واپس اپنے ملک جا کر درخواست دینا ہوگی۔ یہ اقدام امیگریشن نظام کو منظم بنانے اور غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنیوالوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت گرین کارڈ درخواستوں کی پروسیسنگ امریکی سفارتخانوں میں ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں