جنگ میں ایران کے 3ہزار صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرنی وزارتِ صنعت کان کنی و تجارت کے ترجمان عزت اللہ زارعی کا کہنا ہے کہ ایران میں جنگ کے دوران تقریباً 3 ہزار صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض صوبوں میں ابھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابھی یہ کام مکمل نہیں ہوا کہ نقصان کتنا ہوا، اسلئے حتمی اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 3 ہزار صنعتی یونٹس متاثر ہوئے ۔مبارکہ سٹیل اور خوزستان سٹیل جیسے اہم صنعتی اداروں کی بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ جلد دوبارہ پیداوار شروع کر سکیں۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ نے سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے اور خام مال کی درآمد اب پہلے کی طرح آسان نہیں رہی۔