سفارتکاری کے دوران بھی امریکا ممکنہ طور پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا:امریکی میڈیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سفارتی کوششوں کے دوران بھی امریکا ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے مطابق منصوبہ بندی سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ جمعہ کو نئے حملوں کی تیاری کر رہی تھی، تاہم جمعہ کی شام تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔کئی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے کچھ ارکان نے اپنے تعطیلات کے منصوبے منسوخ کر دئیے ہیں، یہ اقدام نئے حملوں کے امکان کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔