مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود 15لاکھ 18 ہزار عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے  باوجود 15لاکھ 18 ہزار  عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ(اے ایف پی)سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جو گزشتہ سال کے عالمی زائرین کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، فضائی پابندیوں اور سفری اخراجات میں اضافے کے باوجود عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی حج پاسپورٹ فورس کے سربراہ صالح المربع نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ حج کے آغاز سے قبل مزید زائرین کی آمد متوقع ہے ۔ گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار افراد نے حج ادا کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں