پوپ لیو کا سپین دورہ، چرچ میں جنسی زیادتی کو ’’کھلا زخم‘‘ قرار دے دیا

پوپ لیو کا سپین دورہ، چرچ میں جنسی زیادتی کو ’’کھلا زخم‘‘ قرار دے دیا

میڈرڈ (اے ایف پی)کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے کہا ہے کہ چرچ کے اندر جنسی زیادتی کا مسئلہ اب بھی ایک کھلا زخم ہے اور اس مسئلے پر سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات 7روزہ دورہ سپین کیلئے میڈرڈ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اپنے دورے کے دوران پوپ لیو چرچ  کے بعض جنسی استحصال کے متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے ، جسے ویٹی کن نے ان کے پروگرام کا اہم حصہ قرار دیا ہے ۔ پوپ کی آمد پر میڈرڈ ایئرپورٹ پر سپین کے بادشاہ فیلیپ ششم، ملکہ لیٹیزیا اور وزیراعظم پیدرو سانچیز نے ان کا استقبال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں