ڈومینیکن ریپبلک :طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ،آتشزدگی، 2 پائلٹ ہلاک

ڈومینیکن ریپبلک :طیارے کی ایمرجنسی  لینڈنگ ،آتشزدگی، 2 پائلٹ ہلاک

سانتوڈومینگو(مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ کیریبین کے ہسپانیولا جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک کے ائیرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ حادثے میں جہاز کے پائلٹ اور۔۔۔

 کو پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں کوئی اور مسافر یا عملہ نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رجسٹرڈ گلف سٹریم جی 200 جیٹ آسٹن ٹیکساس جا رہا تھا، جب اس نے لا رومانا سے تقریباً 16 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں شدید مکینیکل مسائل پرہنگامی حالت کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں