دبئی:ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک، 9زخمی،5کی حالت نازک

دبئی:ٹریفک حادثے میں 7 افراد  ہلاک، 9زخمی،5کی حالت نازک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی میں ایمریٹس روڈ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔۔۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک تکنیکی خرابی پراچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا اور اس دوران بس ڈرائیور کے توجہ نہ دینے اور محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے پربس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں