بھارت:گھر داماد ساس کو بھگا کرلے گیا ،کورٹ میرج کرلی
کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کی عدالت میں حیران کن اور غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا جس نے قابل احترام رشتوں پر سوال کھڑے کردئیے ۔ عدالت میں شادی کرنے والا جوڑا اصل میں داماد اور ساس تھے ۔۔۔
یہ شخص سسرال میں ہی رہتا تھا اور ساس سے تعلقات استوار کر لئے ۔دونوں میں رفتہ رفتہ محبت پروان چڑھی اور 4 سال تک خفیہ تعلقات کے بعد داماد نے بیوی کو چھوڑ کر ساس سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔عدالت میں اس متنازعہ شادی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی۔ دونوں کیخلاف انڈین میرج ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئیں۔