فلپائن:7.8شدت کا زلزلہ 32افراد ہلاک ،کئی عمارتیں منہدم
منیلا (رائٹرز)فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.8 شدت کے زلز لے کے باعث 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔۔۔۔
جزیرہ منداناؤ کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7بج کر 40منٹ کے قریب آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گرگئیں۔زلزلے کی گہرائی تقریباً 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے ۔کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔