امریکا نے نکاراگوا کے حکام اورانکے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن (رائٹرز)امریکا نے نکاراگوا کے ایک مقامی اور سیاسی رہنما بروکلین رویرا کی حراست میں موت کے معاملے پر 100 سے زائد نکاراگوان حکام اور ان کے اہلِ خانہ پر نئی ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔۔۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مطابق یہ اقدام نکاراگوا کی حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس واقعے کو نظرانداز نہیں کرے گا جس میں مبینہ طور پر سیاسی قیدی بروکلین رویرا کی حراست میں موت واقع ہوئی۔73سالہ رویرا سابق رکنِ پارلیمنٹ اور مقامی برادری کے اہم رہنما تھے ۔ نکاراگوا کی وزارتِ صحت کے مطابق ان کی موت کوویڈ 19سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ہوئی۔