امریکی محکمہ انصاف کا 17افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان
واشنگٹن (رائٹرز)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ اس نے 17 ایسے افراد کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جو نیچرلائزیشن (اہل سازی اورآشناسازی)کے ذریعے امریکی شہری بنے تھے اور ۔۔
جن پر مختلف سنگین جرائم کے الزامات ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔محکمہ انصاف کے مطابق ان افراد پر جن جرائم کا الزام ہے ان میں جنسی جرائم، فراڈ اور منشیات کی غیر قانونی فروخت شامل ہیں۔یہ اقدام امریکی امیگریشن اور شہریت قوانین کے تحت کیا گیا ہے ، جن کے مطابق اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کسی فرد نے شہریت حاصل کرنے کے دوران جھوٹا بیان دیا یا سنگین جرائم میں ملوث رہا تو اس کی شہریت واپس لی جا سکتی ہے ۔