نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عوام مہنگائی کےسیلاب میں ڈوب رہےہیں،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےدورےسےواپسی پرشہبازشریف کی ضمانت پربریفنگ لی،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- عمران خان نےمہنگائی یاکوروناپربریفنگ نہیں لی،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- شہبازشریف کیخلاف ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- شہبازشریف پرآشیانہ اورصاف پانی کیس سےمتعلق دیگرمقدمات بنائےگئے،مریم اورنگزیب
  • بریکنگ :- 2000 میں ڈکٹیٹرنےنیب کےذریعےحدیبیہ ملزکاکیس بنایا،مریم اورنگزیب
اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

ماحولیاتی تحفظ کی پیش رفت

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پنجاب میں کام کرنے والے 7896خشت سازی کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔یہ واقعتاً ایک انقلابی پیش رفت ہے کیونکہ آئندہ یہ بھٹے ماحول میں جس آلودگی کا باعث بن رہے تھے اُس میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی۔ ماحولیاتی آلودگی آج کل مرکزی عوامی مسئلہ نہیں ہے‘ آج کل عوامی اہمیت کے معاملات میں کورونا سرفہرست ہے لیکن یہ بھی یادرکھنا ضروری ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے سب سے پہلے انسان کے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا افراد کورونا کا سب سے پہلے شکار ہورہے ہیں؛ چنانچہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا کورونا اور نظام تنفس کے دیگر امراض کی سنگینی سے بچائو کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتاہے۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو نذر آتش کرنے کا عمل بھی حسبِ معمول جاری ہے۔

ان سب سے بڑھ کرگاڑیوں کے دھویں کا کچھ نہیں کیا جارہا۔جب تک دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کا چلنا روکا نہیں جاتا‘ چالان کرنے سے اس سماجی ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں۔ یہ گاڑیاں مضرِ صحت دھواں اس لیے چھوڑتی ہیں کہ ان کے انجن کو جامع مرمت کی ضرورت ہوتی ہے مگر ہمارے ہاں چونکہ گاڑیوں کی فٹنس کے ضوابط ڈھیلے ڈھالے ہیں اس لیے کسی کو ان کی پروا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement