نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی بینظیرکی نہیں آصف زرداری اوربلاول کی پارٹی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- آپ کےکرتوتوں کی وجہ سےآج پاکستان مشکلات کاشکارہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگاتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدناووٹ کوعزت دیناہے؟فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ اداروں کوبلیک میل کررہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بعدمیں پتہ چلتاہےیہ ساری ویڈیوزجعلی تھیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ لوگوں کولالچ دےکرالیکشن لڑتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوای وی ایم سےگھبراہٹ ہوتی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- عمران خان کاپورےپاکستان میں ووٹ ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مریم نوازنےکہامیری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بعدمیں پتہ چلامریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپےکی جائیدادہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- یہ سب سیاسی بونےہیں،وزیراطلاعات فوادچودھری
Coronavirus Updates
اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

اسمبلی ارکان کیلئے مہنگائی الاؤنس

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ایک قرارداد  کے ذریعے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپنے الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رکن کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کی حکومتی ارکان نے بھی توثیق کی۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان میں اتفاق رائے ناممکن ہے؛

البتہ معاملہ ذاتی مفادات کا ہوتو دونوں فریق ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔ حکومت اور حزب اختلاف میں اتفاق رائے خوش آئند ہے‘ مگر یہ اتفاق صرف ذاتی مفاد کے معاملات ہی میں کیوں نظر آتا ہے؟ عوامی مفاد کے معاملات میں تو اسمبلی کے فریقین کبھی اتفاق رائے پیدا نہیں کر پائے۔ جہاں تک مہنگائی کا معاملہ ہے تو یہ حقیقت ہے مگر یہ صرف ارکانِ اسمبلی ہی نہیں جو اس سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ پورے ملک کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ منتخب نمائندوں کو سب سے پہلے اپنے عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ اس معاملے میں جب اسمبلی ارکان صوبے کے عوام کیلئے کوئی مثبت کام نہیں کر سکے تو انہیں خود غرضی کا یہ عمل بھی زیب نہیں دیتا۔ ارکان اسمبلی کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے مطالبات سے دست بردار ہونا چاہیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement