ناجیہ بیگ ڈرامہ سیریل فیٹ فیملی کی شوٹنگ میں مصروف

 ناجیہ بیگ ڈرامہ سیریل فیٹ فیملی کی شوٹنگ میں مصروف

اداکارہ ناجیہ بیگ ان دنوں مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’فیٹ فیملی ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد(آئی این پی) ناجیہ بیگ ایک ٹی وی پروگرام کیساتھ وابستہ ہونے سے قبل بھی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم ان کو ان سے کوئی خاص شہرت حاصل نہ ہو سکی۔ ناجیہ بیگ فیٹ فیملی کے علاوہ بھی دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ فیٹ فیملی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ہے جو موٹے افراد پر مشتمل ایک پیٹوفیملی کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں