سوشل میڈیا پر پرستاروں کی تعداد،ماہرہ خان کی برتری برقرار

سوشل میڈیا پر پرستاروں کی تعداد،ماہرہ خان کی برتری برقرار

33 لاکھ 59ہزار 746پرستاروں کیساتھ پہلا نمبر،ارمیناخان کے 23لاکھ پرستار

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایاجاسکتا ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ان کے ہم پلہ دیگر اداکاروں سے کہیں زیادہ ہے ۔ فیس بک پر ماہرہ خان کے پرستاروں کی تعداد 33 لاکھ 59 ہزار 746ہے ۔ارمیناخان 23 لاکھ ،ماورا حسین14 لاکھ 18 ہزار295،عروہ حسین6 لاکھ 62 ہزار 706،تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے والی مہوش حیات2لاکھ ،وینا ملک2لاکھ اورعائشہ عمربھی تقریبا2لاکھ پرستاروں کے ساتھ ماہرہ خان سے کہیں پیچھے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں