اداکارہ وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

اداکارہ وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایسٹر پر سری لنکا میں دہشت گردی کی شدید مذمت

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی۔ بھارت اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور کافی عرصہ جنوبی بھارت میں بھی گزارا۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعدوینا ملک نے ٹوئٹر پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا اوردہشت گردی کی شدیدمذمت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں