ریشم نے صائمہ کو ریما سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا

ریشم نے صائمہ کو ریما سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا

اداکارہ ریشم نے کہا ریما کی نسبت صائمہ اچھی اداکارہ ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکارہ ریما اداکارہ کے بجائے ایک اچھی ڈانسر ہیں، ان کاکوئی ایسا کردار یاد نہیں ہے

اسلام آباد (اے پی پی) جسے دیکھ کر وہ متاثر ہوئی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کے ذمہ دارسب اداکار ہیں اوران کو بھی اپنی کئی فلمیں کرنے پر افسوس ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر ہمیشہ کام کرنا چاہتی ہیں ۔ محمود بھٹی سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں رہنا چاہتے تھے اور وہ پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں