کسی کے بارے میں تبصرہ نہ کریں،ہانیہ عامر کا مشورہ
اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں، مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ دونوں مستقبل کے ساتھی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کی تقریباً ہر پوسٹ پر اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہانیہ نے ایک ٹی وی شو میں عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کے بارے میں تبصرہ نہ کریں، کسی کو نہیں معلوم کون کیسے حالات سے گزر رہا ہے ، سب اپنے حالات اور اپنے معاملات بہتر جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘خود کے معاملات پر بھی کسی کو جواز پیش نہ کریں اور نہ کسی کو موقع دیں کہ وہ آپ کو بتائے کہ آپ اچھے ہیں یا برے ہیں۔ہانیہ کا کہنا تھا کہ ‘ وہ اچھی ہیں یا بری ہیں اُنہیں معلوم ہے ، اُنہیں ضرورت نہیں ہے کہ اُنہیں کوئی بتائے کہ وہ اچھی ہیں یا وہ کیسی لگتی ہیں ، وہ اچھی ہیں اُنہیں معلوم ہے ۔