پہلی بار سٹیج ڈرامہ،آمنہ الیاس 3ماہ سے ریہرسل میں مگن

 پہلی بار سٹیج ڈرامہ،آمنہ الیاس 3ماہ سے ریہرسل میں مگن

لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے ناچ گانا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سپر ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس پہلی بار تھیٹر ڈرامہ میں پرفارم کریں گی، جس کیلئے وہ گزشتہ تین ماہ سے ریہرسل کررہی ہیں ۔ ان کو ہدایتکار داور محمود نے ماضی کی مقبول ٹی وی ڈرامہ سیریل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’’ ان کہی ‘‘میں کاسٹ کیاہے جو ماہ اکتوبر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائیگا۔آمنہ الیاس کاکہناہے کہ تھیٹر ڈرامہ میں پہلی بار کام کررہی ہوں جس میںلائیو پرفارمنس کرتے ہوئے ناچ گانا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا ۔ٹی وی ڈرامہ ان کہی کی مرکزی کردارشہناز شیخ کی جگہ میرا انتخاب کیا جانا میرے لئے بہت بڑا اعزازہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں