مہوش حیات کا کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

مہوش حیات کا کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا حال دیکھ کر میرا غصہ اپنی انتہا پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کراچی جیسے بڑے شہر کا انفرا سٹرکچرایسا کیوں نہیں ہے کہ بارشوں سے صحیح طور پر نمٹا جاسکے ؟اداکارہ نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کے شہریوں پر پڑنے والے مصائب اس بات کی دلیل ہیں کہ اب ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں