مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں :حرا مانی

مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں :حرا مانی

اداکارہ حرا مانی نے کہاہے کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں ، ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے کیوں کہ اسے رونا نہیں آ سکتا

لاہور (آن لائن)ایک انٹر ویو میں حرا مانی نے کہا کہ مرد بہت اچھی چیز ہے ، اگر آپ اسے ایک سنائیں تو وہ آپ کی چھ سنتا ہے ، لیکن اس کو بھی تو سمجھا جائے ، کیا اس کے جذبات نہیں ہیں ۔ مرد کو سخت ہم خود بناتے ہیں ، لڑکا گرتا ہے تو ہم کہتے ہیں تم نے رونا نہیں تم لڑکے ہو ، وہ کیوں نہ روئے کیا اسے رونا نہیں آتا ، اگر مرد کا دل سخت ہوتا ہے تو اس کو بھی ہم خود ہی سخت بناتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں