ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرالی ،مداح ناراض

ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرالی ،مداح ناراض

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر مداحوں نے تنقید کے ڈونگرے برسادئیے

لاہور( لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرالی ،انہوں نے سرجری کے بعد لپس فلر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں ان کے ہونٹوں کی بناوٹ قدرے بڑی لگ رہی ہیں ،ان کے مداحوں کو ان کے ہونٹوں کا نیا انداز ذرابھی نہیں بھایا اور انہوں نے تنقید کے ڈونگرے برسا دئیے ۔ شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے جبکہ اُن کے چاہنے والے بھی بہت ہیں تاہم ہونٹو ں کی سرجری کرانے کے معاملے پر ان کی تعریف میں کوئی کمنٹ دیکھنے کونہیں ملا ،ہرطرف تنقید ہی تنقید ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں