ماہرہ خان نے پروڈکشن میں بھی انٹری دے دی
اداکارہ ماہرہ خان نے اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے دی
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرایک تصویراورپوسٹ شیئرکی گئی ہے ،تصویران کے نئے منصوبے ( Soul Fry Film ) سے متعلق ہے ۔ اداکارہ نے انسٹا پرشیئرکی گئی تصویرکے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اورمیں کہانیوں کیلئے زندہ رہتی ہوں،انہیں سنتی ہوں اورسناتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ پروڈکشن میں پہلی بارقسمت آزمائی کومداحوں سے شیئرکرنے پرگھبرائی ہوئی ہوں اورپرجوش بھی ہوں ، اس سفر میں نینا کاشف سے بہترمیرے پاس کوئی نہیں ہے ۔ ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ آپ کواورآپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔