ماضی میں فلم انڈسٹری محدودوسائل کے باوجودعروج پرگئی:سیدنور

ماضی میں فلم انڈسٹری محدودوسائل کے باوجودعروج پرگئی:سیدنور

سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی حقیقی معنوں میں دوبارہ بحالی میری اولین ترجیح ہے اور میں جتنا کردار ادا کر سکتا ہوں اس کیلئے کوشاں رہتا ہوں

لاہور(این این آئی)سید نور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں ہماری فلم انڈسٹری محدود وسائل کے باوجود عروج تک پہنچی ، ہمسایہ ملک میں ایک فلم پر جتنا بجٹ خرچ ہوتا ہے ہمارے ہاں اس سے کئی فلمیں بن جاتی تھیں اوراس کے باوجود ہم نے کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کیلئے سب کو متحد ہو کر محنت کرنا ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں