لالی ووڈ کی سپورٹ کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

لالی ووڈ کی سپورٹ کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

کامیابی کیلئے فلم میکرز حب الوطنی کے جذبے کیساتھ فلمیں بنائیں :ریچل خان

لاہو ر (این این آئی) اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں ، ہمارے فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیں بنانا ہوں گی ، تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔ اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوں کی تلاش کرنی ہے ، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں