احمد علی بٹ نے حکومت سے فنکاروں کو انکا حق دینے کی اپیل
اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے فنکاروں کو انکا حق دینے کی اپیل کردی ہے
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وقت آ گیا ہے ! ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے جس میں فنکار، گلوکار، اداکار ، مصنف، ہدایتکار، پروڈیوسرز، کمپوزرز، ایڈیٹرز اور جتنے بھی لوگ شامل ہیں ہماری حکومت بطور انڈسٹری تسلیم کرے ۔انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں ۔