ادتیا چوپڑا کا 30ہزارشوبز ملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان

ادتیا چوپڑا کا 30ہزارشوبز ملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہرکے دوران بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر یش راج فلمزکے چیئرمین اورفلم ہدایتکارادتیا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزارڈیلی ویجزملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) اس مقصد کیلئے یش راج فلم کمپنی نے مہاراشترا کے چیف منسٹرکو بھی درخواست کی ہے کہ وہ کمپنی کو 30 ہزار ویکسینز خریدنے میں تعاون کریں۔یش راج فلمزکے وائس پریذیڈینٹ نے اس متعلق کہا کہ کمپنی ان ملازمین کی ویکسینیشن کروانا چاہتی ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں اوراپنی نوکریوں پرواپس جاکراپنے گھرکے اخراجات اٹھا سکیں۔دوسری جانب فلم انڈسٹری کے دوسرے بڑے اداکاربھی کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے چندا اکھٹا کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں