اب موت بہت قریب آگئی ہے :شکتی کپور
بھارتی اداکار شکتی کپور نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ رہا ہے
ممبئی (آئی این پی) جبکہ یہ بھی کہا کہ اب موت بہت قریب آگئی ہے ۔ پچھلا ایک سال بہت مشکل گزرا ہے ، اب موت بہت قریب آگئی ہے ۔ انھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ مرنے والا ہے ، اور اس میں دس سال لگ جاتے تھے ، لیکن اب تو لوگ بڑی تعداد میں ایک ساتھ مرتے جارہے ہیں۔ اب موت کیا ہے ؟ اب تو یہ بہت آسان ہے ۔ انھوں نے موجودہ صورتحال پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل پورے ملک کی ویکسینیشن ہے ۔