مایوس کن پوسٹ کے بعد بھارتی اداکار کی کورونا سے موت

مایوس کن پوسٹ کے بعد بھارتی  اداکار کی کورونا سے موت

بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول ووہرا عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی (این این آئی)انتقال سے قبل راہول ووہرا نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے کورونا وائرس اور اس کے علاج سے متعلق ایک مایوس کن پوسٹ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار اور لکھاری اروند گوہر نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے راہول ووہرا کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز راہول نے بتایا تھا کہ اگر انہیں بھی بہتر علاج میسر ہوتا تو ان کی زندگی بچ سکتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں