عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا
اداکارہ عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا۔ گزشتہ روز عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی
کراچی (آئی این پی)جس کے جواب میں ایک مداح نے طویل پیغام میں انہیں سراہا اور ان کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عفت 40 برس کی ہوجانے کے باوجود بالکل جوان دکھتی ہیں۔ عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔اداکارہ کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں۔