وقت کیساتھ صلاحیتوں کو نکھارناچاہتی تھی:زارا نور
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ اپنے جسم کے ذریعے توجہ حاصل نہیں کرنا چاہتی
کراچی (سٹا ف رپورٹر )وقت کیساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتی تھی ،انڈسٹری میں ساتھی اداکارا ئیں کافی تعاون کرنے والی ہیں۔ کسی دوسری بڑی ہیروئین کے ساتھ چھوٹے کردار کر کے اپنے کردار کے دب جانے کا خوف کبھی نہیں ہوا کیوں کہ اگر میں معاون کردار کے لیے سیٹ پر جاتی ہوں تو مجھے علم ہوتا ہے کہ میری یہاں ایک مخصوص جگہ ہے اور دوسری جگہ کسی دوسری ہیروئین کی ہے ، میں اس میں دخل اندازی نہیں کروں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔انکا کہناتھا کہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اسما عباس کی بیٹی ہونے کا فائدہ یہ ہو ا کہ جس طرح انڈسٹری میں آنے والوں کو ہراسگی یا کسی قسم کے ناروا رویے کا ڈر ہوتا ہے تو یہ نہیں ہے ۔