کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد انسٹاگرام سے بھی خفا

کنگنا رناوت ٹوئٹرکے  بعد انسٹاگرام سے بھی خفا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد اب انسٹاگرام سے بھی خفا ہوگئیں

ممبئی (آن لائن)اداکارہ نے انسٹا سٹوری پرلکھا کہ انسٹاگرام نے ان کی کووڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے کووڈ کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ٹوئٹرپردہشتگردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرمحض 2 ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزارنہیں سکیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں