امیتابھ بچن کی گلوبل سٹیزنز سے بھارت کی مدد کی اپیل
بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز اور اس کے باعث ہونے والی اموات کے پیشِ نظر میگا سٹار امیتابھ بچن نے گلوبل سٹیزنز سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی
ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھوں نے گلوبل سٹیزنز پر بھارت کی مدد کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا ملک بھارت اس وقت کووڈ 19 کی اچانک بڑھتی ہوئی دوسری لہر سے نبردآزما ہے ۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بطور گلوبل سٹیزن میں دنیا بھر کے گلوبل سٹیزنز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اٹھیں اپنی اپنی حکومتوں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے بات کریں اور ان سے درخواست کریں کہ ایسے لوگوں کیلئے چندہ دیں اور ان کی مدد کریں جنھیں اس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔