اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا
شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈان کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا
کراچی (آئی این پی)مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سفید کرتا پہنا ہوا ہے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس بیحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور ان کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللہ تعالی کے شکرگزار بھی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ان کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔