اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی پر جی جی اور بیلا حدید برہم
فلسطین میں اسرائیل کے حالیہ حملوں اور مظالم پر دنیا کے بااثر افراد کی خاموشی پر فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈلز بہنوں جی جی اور بیلا حدید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
نیویارک (این این آئی)تاریخ ایسے لوگوں کو معاف نہیں کرے گی۔ جی جی حدید نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کوئی بھی شخص نسلی عدم مساوات، مخنث افراد اور خواتین کے حقوق کی مخالفت نہیں کر سکتا، اسی طرح ہر کوئی کرپشن، حکومت بدسلوکیوں اور ناانصافیوں کی مذمت کرتا ہے ۔جی جی حدید نے لکھا کہ مگر ایسے ہی افراد فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بیلا حدید نے لکھا کہ مستقبل میں آنے والی نسلیں جب پیچھے مڑ کر تاریخ کا جائزہ لیں گی تو وہ سوچیں گی کہ ہم نے کس طرح اور کیوں مسلسل فلسطینیوں پر مظالم جاری رہنے دئیے ۔بیلا حدید نے اسرائیلی مظالم کو انسانی المیے کے طور پر بھی لکھا۔