ٹی وی ہے دور رہنا مداحوں،کیریئرسے ناانصافی:آرمینا رانا

ٹی وی ہے دور رہنا مداحوں،کیریئرسے ناانصافی:آرمینا رانا

اداکارہ آرمینا راناخان نے کہا ہے کہ تین سال میں ٹی وی پر کوئی ایسا کردار ہی آفر نہیں ہوا جس کیلئے میں انگلینڈ چھوڑ کر پاکستان آتی

کراچی (سٹاف رپورٹر)تین سال بعد ٹی وی پر واپسی محبتیں چاہتیں سے کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔انکاکہنا تھا کہ ‘پاکستان میں فلم سے بڑا میڈیم ٹی وی ہے جس سے دور رہنا اپنے مداحوں اور کیریئر دونوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے ۔ میری کوشش تھی کہ خواتین کے حقوق پر کوئی ڈرامہ کروں لیکن ہمارے ہاں ایسی سکرپٹس نہیں ہوتیں اور اگر ہوتی ہیں تو اس کیلئے اداکاراؤں میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے ۔ پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے میں اچھے کرداروں کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہوں۔‘جب اس ڈرامے کا سکرپٹ آیا تو اس نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔ یہ اس رستے پر تو نہیں تھا جس کی مجھے تلاش تھی لیکن دوسروں کے مقابلے میں الگ تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں