کم عمری میں گائیگی کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا:سائرہ نسیم
گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عمری میں گائیگی کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا
کراچی (سٹاف رپورٹر)فلموں میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انکارکردیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں فلم میر امزاج نہیں ہے ،آج تو سوشل میڈیا نے گلوکار اور اداکار بننا آسان بنا دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی آسان فن نہیں ہے اس کیلئے خون جگر دینا پڑتا ہے ،میں نے دس دس گھنٹے تک بھی مسلسل ریاضت کی ہے ، کیا آج کے گلوکار اتنے گھنٹے ریاضت کرتے ہیں ۔