جاندار چیزوں میں انسا ن سب سے خطرناک:نعمان اعجاز
یہ انسان کسی کو نہیں بخشتا ،دنیا میں رشتے صورت دیکھ کربنائے جاتے ہیں:اداکار
لاہور(شوبزڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو دُنیا کی سب سے خطرناک جاندار شے قرار دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی سے گفتگو کررہے ہیں،نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس دُنیا میں تمام جاندار چیزوں میں انسان سب سے خطرناک ہے ،یہ انسان کسی کو نہیں بخشتے ہیں۔اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاتھاکہ دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ والا جھوٹ ایک طرف‘‘،آج دنیا میں صورت دیکھ کرہی رشتے بنائے جاتے ہیں۔